ڈھائی پہر کا
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - چند روزہ، عارضی۔ "اس دھوکے میں نہ رہنا، ہو چکی ڈھائی پہر کی بادشاہت، اب تو ایک ہی لاٹھی سے ہانکی جاؤ گی۔" ( ١٩٢٢ء، انارکلی، ١٨ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسما 'ڈھائی' اور 'پہر' کے ساتھ حرف اضافت 'کا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "انارکلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - چند روزہ، عارضی۔ "اس دھوکے میں نہ رہنا، ہو چکی ڈھائی پہر کی بادشاہت، اب تو ایک ہی لاٹھی سے ہانکی جاؤ گی۔" ( ١٩٢٢ء، انارکلی، ١٨ )